ریلوے نے موسم گرما کیلئے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے

  ریلوے نے موسم گرما کیلئے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)ریلوے نے 2022 موسم گرما کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے جو کہ 15 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس (10DN) کو میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ ملت ایکسپریس (17UP/18DN)بھریا روڈ اور (40DN) جعفر ایکسپریس کا گوجر خان ریلوے اسٹیشن پر سٹا پ مستقل کردیاگیا۔ اس کے علاوہ عوام ایکسپریس (14DN) کھاریاں کینٹ ریلوے اسٹیشن، بولان میل (3UP/4DN) کے جھنگ شاہی ریلوے اسٹیشن اور موہنجوداڑو پسنجر ٹرین (213UP/214DN) کیڈٹ کالج پتھارو ریلوے اسٹیشن سے سٹاپ ختم کردیاگیاہے۔ جن ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ان میں کراچی ایکسپریس (16DN) لاہور سے شام 5 بجے کی بجائے5بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، مہرایکسپریس (127UP) ملتان سے شام 5 بجے کی بجائے 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، کوہاٹ ایکسپریس (134DN) کوہاٹ کینٹ سے صبح 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے 7بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی، مہران ایکسپریس (150DN) میرپور خاص سے صبح 5 بجکر 45 منٹ کی بجائے صبح 5 بجے روانہ ہوگی، شاہ لطیف ایکسپریس (152DN) میرپورخاص سے سہ پہر 2 بجکر 45 منٹ کی بجائے شام 5 بجے روانہ ہوگی اور چمن پسنجر (222DN) چمن سے سہ پہر 2 بجکر 20 کی منٹ بجائے 2 بجے روانہ ہوگی کے نام شامل ہیں۔