اپوزیشن نے امریکہ کی مدد سے حکومت کو گرایا،رانا سعید احمد
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر جنرل کونسلر یو سی بلگن وارڈ نمبر 2پسرور سے تعلق رکھنے والے رانا سعید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کواقتدار سے ہٹانے کے لئے ملک کی بڑی جماعتوں نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا اور جب کچھ نا ہو سکا تو امریکہ کی مدد سے تحریک انصاف حکومت کا خاتمہ کر دیا لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی اور دو تہائی اکثریت سے آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی بحران و کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ پی ڈی ایم کا اتحاد ہے جو مل کر عالمی سازش کا حصہ بنے لیکن اس اتحاد میں بہت جلد دراڑ پڑنے والی ہے اور بہت جلد اس پی ڈی ایم کااتحاد ٹوٹنے والا ہے۔