عمران خان کی عوامی رابطہ مہم شروع،حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، جہانزیب کھچی

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم شروع،حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ  عمران خان فوری انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم کا پشاور سے آغاز کر چکے ہیں۔ اداروں کے ذاتی استعمال(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
 پر  معزز عدلیہ نے بہتر فیصلے دے کر آئین و قانون کی حکمرانی کو  عظمت دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میلسی  میں عالمگیر خان کھچی۔علی رضا خان کھچی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ملک میں آئیڈیل جمہوری صورت حال ہے گیارہ پارٹیوں نے اکٹھے ہو کر عددی اکثریت حاصل کی۔لیکن غیر فطری اتحاد کا یکجا رہنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نوجوان سب سے زیادہ ملک میں مضطرب ہیں کیونکہ ابھی تک  سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کی صداقت بارے ابہام پیدا نہیں ہوا جس کا اظہار انہوں نے میلسی کے جلسے میں کیا کہ بیرونی آقاں کے اشارے پر منتخب حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 74 سالوں میں کوئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی۔ہم انتظار میں ہیں کہ معز ز عدالت عظمی خط کے مندرجات  بارے 22 کروڑ عوام کی حقیقت بارے بتائے۔محمد جہاں زیب خان کھچی  نے کہا کہ پنجاب میں صورت حال چوہدری پرویز الہی کے حق میں ہورہی ہے اور پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کے  اراکین اسمبلی سمیت ایوان کی  اکثریت چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ہے۔
کھچی