ریلوے نے رمضان کے دوران اوقات کار جاری کر دیے

  ریلوے نے رمضان کے دوران اوقات کار جاری کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)وزارت ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پاکستان ریلوے کے تمام دفاتر کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے۔ سوموار سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 8 بجے سے لیکر سہ پہر3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ دوپہر 1 بجے سے 1 بجکر 30 منٹ تک نماز کا وقفہ ہوگا اور جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک دفاتر کام کریں گے۔ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد ہوگا۔