اشیاء خوردونوش مزید مہنگی،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی غائب
خانیوال(نمائندہ پاکستان)رمضان المبارک کا مقدس ماہ آتے ہی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر نے لگیں دکاندار مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف نظر آتا ہے۔یو ٹیلٹی سٹورز بھی مہنگا ئی کو ما ت دینے میں نا کام ہو گئے ہیں عوام سستے گھی اور آٹا کے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
حصو ل کے لئے دربدر بھٹکنے پر مجبور اوپر سے سستے رمضا ن با زار بھی مہنگا ئی کنٹرول کر نے میں نا کام نظر آرہے ہیں۔ برانڈڈ تیل و گھی مزیدمہنگا ہوکر 540 روپے کا ہو گیا۔ تیل اورگھی کے فی کارٹن میں 180 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تیل وگھی کافی کارٹن 2500 روپے پرپہنچ گیا۔رمضا ن با زاروں میں پھلو ں کی قیمتیں بے لگا م ہیں کیلا 180 روپے درجن، سیب 250 روپے، خربوزہ 100، اور تربوز 80روپے کلو میں فروخت کیا جانے لگا۔ شہریوں نے پھلوں کی بے لگام قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ سے امید لگا لی۔
غائب