نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ، سکول ٹیچر قتل، بزرگ کی لاش برآمد
ملتان، گگومنڈی(وقائع نگار، نامہ نگار) چک نمبر299۔ای بی کے رہائشی زین العابدین نے اپنے گاؤں میں سکول بنایا ہوا تھا اور خود بھی سکول میں پڑھاتا تھا گزشتہ روز سحری کے بعد صبح چھ بجے کے قریب وہ موٹر سائیکل پر سوار بورے والا جا رہا تھا جب وہ چک نمبر257۔ای بی کے قریب پہنچا تو نا معلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر زین العابدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا وقوعہ(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ڈی۔ایس۔پی بورے والا موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔موضع مانک کارہائشی محمد شعیب کے گھر کاملازم 65سالہ حفیظ اللہ گھر کے گارڈن میں پانی لگارہاتھا کہ کچھ دیر بعد گارڈن میں مردہ حالت میں پایاگیاواقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بزرگ شخص کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق حفیظ اللہ عارضہ قلب میں مبتلاتھاتاہم تفتیش کاعمل شروع کردیا ہے۔