گوگل پاکستانی گیمنگ انڈسٹری کو وسعت دینے کیلئے پرعزم

گوگل پاکستانی گیمنگ انڈسٹری کو وسعت دینے کیلئے پرعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) گوگل نے آج تین نئے اقدامات کے ذریعے پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ان تین نئے اقدامات میں سب سے پہلا اقدام ،پاکستان میں گیمنگ گروتھ لیب (جی جی ایل)کے دوسرے مرحلے کا آغازہے، جس میں 57منتخب کمپنیوں کے شرکاء کو گوگل کے ماہرین کی طرف سے  1:1 کی بنیاد پر سپورٹ  اور رہنمائی ملے گی تاکہ وہ پہلے مرحلے سے حاصل ہونے والے سبق کی بنیاد پر فیزII پر کام کر سکیں اور اپنے کاروبار کو نئی سطح پر لے جا سکیں۔ دوسرے اقدام کے طور پرگوگل، جون 2022میں پاکستان کے افتتاحی  ’تھنک گیمز پاکستان‘کے نام سے ایک ایونٹ کی میزبانی کرے گا اور ساتھ ہی ’گوگل فار گیمز‘ کے عنوان سے پاکستان میں نیوزلیٹر کا پہلا ایڈیشن جاری کرے گا اوریہ  اس سلسلے کا تیسرا اقدام ہوگا۔یکم مارچ، 2022کومتعارف ہونے والا گیمنگ گروتھ لیب (جی جی ایل) گوگل کا ایک ایکسلریٹر پروگرام ہے۔ جس کا مقصد پاکستان کی بہترین اور آئندہ قائم ہونے والی گیمنگ کمپنیوں کو پروان چڑھانا ہے۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ،پانچ ہفتوں کے تعلیمی پروگرام پر مشتمل تھا جس میں 57 منتخب کردہ کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 250سے افراد نے شرکت کی تھی۔

مزید :

کامرس -