ہفتہ وار ایک چھٹی

ہفتہ وار ایک چھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حلف کے بعد فوری طور پر خدمات انجام دینا شروع کر دیں اور اپنے وزارتِ اعلیٰ کے دور کی طرح حرکت میں آئے ہیں۔وہ صبح8بجے وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچ گئے اور افسروں اور سرکاری اہلکاروں کو پیغام دیا کہ قومی فلاح و بہبود کے لیے محنت کرنا ہو گی۔ وزیراعظم نے اوقات کار 8بجے صبح سے 3 بجے سہ پہر مقرر کر کے ہفتے میں دو چھٹیوں کا سلسلہ بھی ختم کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی چھٹیاں ترقی یافتہ خوشحال ممالک کرتے ہیں ہمیں محنت کر کے یہ مقام حاصل کرنا ہو گا،ہفتے میں دو چھٹیوں کا یہ نظام اسلام آباد کی بیورو کریسی کے ایماء پر شروع کیا گیا تھا اور اوقات کار روزانہ ایک گھنٹہ بڑھائے گئے تھے، افسر اور اہلکار اس سہولت کے اتنے عادی ہو چکے کہ وزیراعظم کے اس اقدام سے ان کو جھٹکا لگا ہے اور دبا دبا احتجاج بھی کیا گیا ہے۔بہرحال عملدرآمد شروع ہو گیا اور وزیراعظم کی اپنی کارکردگی اس کا پہلا ثبوت ہو گا،چھٹی ختم کرنا واحد حل نہیں،اصل مسئلہ کام کا ہے، اور اب یہ کرنا ہو گا۔

مزید :

رائے -اداریہ -