نئے سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب16اپریل کو ہوگا

نئے سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب16اپریل کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسد قیصر کے استعفے کے بعد نئے سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب16اپریل کو ہوگا،اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کل 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا،اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کر کے آگاہ کردیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا،اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کاروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی 

مزید :

صفحہ اول -