پیپلز پارٹی کا لندن میں نواز شریف سے انتخابی اشتراک کے معاملے پر رابطہ

  پیپلز پارٹی کا لندن میں نواز شریف سے انتخابی اشتراک کے معاملے پر رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے لندن میں نواز شریف سے انتخابی اشتراک کے معاملے پر رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے انتخابی اشتراک پر رابطہ کیا ہے اور پنجاب کے چند حلقوں پر پی پی امیدواروں کی حمایت کی بات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے آصف علی زرداری کو انتخابی اتحاد پر نواز شریف سے بات کرنے کا کہا تھا اور وزیر اعظم شہباز نے پی پی کو واضح کیا کہ پارٹی لیڈر نواز شریف ہیں اس کا فیصلہ وہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے 15 حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، جبکہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کراچی سے واپسی پر ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کے لیے راضی کریں گے، اس سے پہلے 2 بار پیپلز پارٹی وفاقی وزارتوں کے معاملے کو ٹال چکی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر، سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ (ن)لیگ کی جانب سے پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ اول -