شاہد آفریدی نے شاہین کو افطار کیلئے گھر پر مدعو کیا، تصویر بھی شیئر کردی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے مستقبل کے داماد شاہین شاہ کو افطاری پر اپنے گھر مدوعو کیا۔شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ کے ساتھ اپنے گھر پر افطاری کی اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔شاہد آفریدی نے تصویر کے ساتھ پیغام لکھا کہ 'افطار کے اوقات میں خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے'۔انہوں نے لکھا کہ 'میں صاف دل سے پاکستان میں امن اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کرتا ہوں '۔دوسری جانب شاہین آفریدی نے افطاری پر مدعو کرنے پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ 'ملک کے لیے آپ کی نیک خواہشات و دعائیں اللہ تعالی قبول کرے '۔
شاہد آفریدی