پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، 10ن لیگی ارکان کی معطلی کا امکان
لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر (ن) لیگ کے 10ارکان کو معطل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بنائی گئی انکوائری رپورٹ پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی جانب سے (ن) لیگ کے 10ارکان کو معطل کیے جائے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے چنا ؤکے دن اسمبلی کے اجلاس میں ان 10ارکان کو معطل کئے جانے کا امکان ہے، ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمی بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6ا پر یل اور دوسرا لیٹر 7اپریل کو جاری کیا گیا تھا، رکینٹ معطل ہونے کی صورت میں ان تمام ارکان کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا جائیگا، انکوائری کمیٹی نے خفیہ کیمروں اور ظاہری ثبوت کی روشنی میں رپورٹ بنائی ہے۔
ارکان معطلی امکان