اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی،اداروں کو ٹارگٹ کرنیکی ڈس انفارمیشن مہم ہے:ترجمان پاک فوج

  اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی،اداروں کو ٹارگٹ کرنیکی ڈس انفارمیشن مہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     راولپنڈی، اسلام آباد(این این آئی)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ر مرزااسلم بیگ کامبینہ آڈیوکلپ جعلی ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہاکہ جنرل اسلم بیگ سے سے منسوب آڈیوکلپ جعلی پروپیگنڈے کاحصہ ہے،مبینہ آڈیوکلپ ریاستی اداروں کوٹارگٹ کرنے کی ڈس انفارمیشن مہم ہے۔دوسری جانب سابق آرمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ نے کہا ہے کہ اپنے حوالے سے فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کیخلاف مذموم اور بے ہودہ بیانات کی تردید کرتاہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میرے حوالے سے فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بے ہودہ بیانات فری میڈیا پر آرہے ہیں میں اس کی مذمت اور تردید کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ فوج میری پہنچان ہے، میری شان ہے، اس کا ایک ایک سپاہی، ایک ایک افسر میرے لئے قابل احترام ہے، اس کے خلاف بات کر نا اور اس کی شان کیخلاف بات کر نا میرے لئے بد اخلاقی تصور ہوتی ہے، اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے جب تک اللہ نے زندگی دی ہے اس کی شان میں میرادماغ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میرے بچو!ہماری فوج کیخلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے اس سازش کا حصہ نہ بنو، اپنے پاک اور صاف کر دار و عمل کو داغدار نہ بناؤ، ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔
ترجمان پاک فوج

مزید :

صفحہ اول -