وزیراعظم امپورٹڈ بھکاری اور کرائم منسٹرہیں،علی زیدی
کراچی (آئی این پی)تحریک انصاف نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کو کرائم منسٹر قرار دے دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب امپورٹڈ، بھکاری اور کرائم منسٹرہیں یہ جہاں جائیں گے ان کے پیچھے غدار کے نعرے لگیں گے۔علی زیدی نے کہا کہ انہیں باربار بلایا کہ مراسلہ پڑھ لیں سپیکرنے کہا شہباز شریف مراسلہ پڑھ لیں، انہوں نے نہیں پڑھا باہر سے فنڈنگ لیکر چھانگامانگا کی سیاست کو جگایا گیا ہے عوام آپ کیساتھ سڑکوں پرکیاکریں کبھی سوچا ہے؟ آپ میں برداشت کی ہمت ہونی چاہیے۔عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے پاس 140 استعفے آچکے ہیں تمام کے تمام استعفے ہاتھوں سے لکھے ہوئے ہیں، 3سے4ماہ میں الیکشن ہوجائیں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہماری حلیف رہ چکی ہے مجبوری میں انہوں نے جو بھی اقدامات اٹھائے اس پرمبارکباد، ایم کیوایم کے فیصلے ان کے اپنے لوگ پسندنہیں کررہے دعایہی ہے کہ اللہ ایم کیوایم کے سربراہان کو عقل دے۔
علی زیدی