شیخ رشید پاکستان کی سیاست  کا شرمناک کردار، زاہد خان

  شیخ رشید پاکستان کی سیاست  کا شرمناک کردار، زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا کہ شیخ رشید پاکستان کی سیاست کا ایک شرمناک کردار ہے۔ شیخ رشید کے ماضی اور حال سے پورا پاکستان واقف ہے کہ وہ کہاں کی پیدوار ہے۔ گٹر کا منہ کھولیں گے تو اس سے بدبو ہی آئے گی۔ آمروں کی گود میں پلا بڑھا اپنی زبان کو لگام دیں۔ ہم اگر باچا خان کے عدم تشدد کے پیروکار ہیں لیکن ہمیں لاتھوں کے بھوتوں کو بھی سمجھانا آتا ہے۔ شیخ رشید کی پشاور میں اے این پی قائدین بارے غلیظ زبان استعمال کرنیپر رد عمل دیتے ہوئے اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا کہ بازاری اور غلیظ زبان کا استعمال شیخ رشید کا شیوہ رہا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں اس کا کردار ہمیشہ ایک ٹاؤٹ کے طور پر رکھا جائے گا۔ شیخ رشید یہ نا بھولیں کہ اب و ہ سابق وزیرداخلہ ہیں۔ اے این پی نے اس سے قبل ایک حاضر سروس وزیر داخلہ کو معافی کیلئے باچا خان مرکز آنے پر مجبور کیا تھا۔ شیخ رشید کی زبان اسکی تربیت کا پتہ بتا رہی ہے۔ یہ وہی بندہ ہے جس کو نیازی اپنا چپڑاسی تک نہیں رکھ رہا تھا۔ زاہد خان نے مز?د کہا کہ جعلی تبدیلی کے دعویدار شرمناک رخصتی پر حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ سہاروں کے ذریعے اقتدار پر مسلط کرداروں کا انجام عبرتناک ہوتا ہے۔وفاق میں حکومت جانے کے بعد جعلی مہروں کو پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام یاد آگئے ہیں۔ پختونوں کو تحریک انصاف نے محض اقتدار پر مسلط ہونے کیلئے استعمال کیا ہے۔ قصہ خوانی میں مسجد کے اندر درجنوں افراد دوران نماز شہید ہوئے، عمران خان اور اس وفاقی وزیر نے پشاور آکر لواحقین سے تعزیت تک گوارہ نہیں کی۔ آج جب حکومت نہیں رہی تو پختونوں کو ایک دفعہ پھر اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ پشاور کے عوام جھوٹے اور مداریوں کو مسترد کریں گے
زاہد خان

مزید :

صفحہ اول -