کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے  انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار کرلیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزری پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی اہم کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم شیردراز عرف شیر خان ملک میں مختلف بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایف سی اور آرمی پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ تنظیم کے 5 بڑے دہشت گرد کمانڈروں کے ساتھ کام کر چکا ہے۔دوران تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم دہشت گردی کے حوالے سے دہشتگرد تنظیموں سے ملاقات کے لیے افغانستان بھی جا چکا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 1 عدد ہینڈ گرنیڈ گولا اور 1 عدد غیر قانونی 30 بور پستول بمع 3 راؤنڈبرآمد ہوا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمات 162/2022، 163/2022 کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔