انسداد تجاوزات آپریشن ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت

  انسداد تجاوزات آپریشن ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت احیائے پشاور پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو احیائے پشاور منصوبے پر ابتک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے احیائے پشاور منصوبے پرعملدرآمد سے قبل جی ٹی روڈ، رنگ روڈ، یونیورسٹی روڈ، چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ، ورسک روڈ، سٹی سرکلر روڈ دیگر اہم شاہراہوں اندرون شہر اور پشاور صدر کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور اپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو دس دنوں کے اندر ایکشن پلان تیار کرنیکی ہدایت جاری کی اس کے علاوہ شہر کی خوبصورتی متاثر کرنیدیواروں پر لکھائی کرنے اور پوسٹر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن نے تنبیہ کی کہ شہر کی دیواروں پر لکھائی اور پوسٹر لگانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ ٹی ایم او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اجلاس میں پشاور شہر کے تاریخی بازار قصہ خوانی کی عظمت رفتہ بحال رکھنے کیلئے سہ پہر چار بجے سے رات 10 بجے تک ٹریفک پر پابندی لگانے اور بازار کو صرف پیدل چلنے والوں کے لئے مختص کرنے کے لیے تجاویز طلب کرلی گئی۔