ماتحت پولیس افسران کے مسائل بارے میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

  ماتحت پولیس افسران کے مسائل بارے میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد نے کہا ہے کہ  ماتحت عملے کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔وہ ماتحت پولیس افسران کے جائز عرض و معروض کے سلسلے میں منعقدہ اردلی روم کے موقع خطاب کر رہے تھے۔ اردلی روم میں ڈی پی او نے ہر ایک ماتحت پولیس اہلکار و آفیسرز کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے گذارشات سنے اور حل کرنے کے لئے متعلقہ برانچ ہیڈز کو احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈی پی او بنوں نے کہا کہ ماتحت پولیس افسران کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد ہوتا رہے گا اور ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔