اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں ہیروئین برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ(اے این ایف)نے کراچی میں دو مختلف کارروائیاں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورئیر کمپنی کے دفتر پر اے این ایف کے چھاپے کے دوران برطانیہ کے لئے بک کروائے گئے پارسل سے 2600 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ہیروئین کو نہایت مہارت کے ساتھ دستانوں میں چھپایا گیا تھا۔اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے سہراب گوٹھ بس اڈے پر دوسری کارروائی کے دوران مشکوک پارسل سے 900 گرام آئس برآمد کیں۔واضح رہے کہ دونوں کاروائیوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
دو کالم