تین رہزنو ں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مو ٹر سا ئیکلیں، نقدی اور اسلحہ بر آ مد

   تین رہزنو ں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مو ٹر سا ئیکلیں، نقدی اور اسلحہ بر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علا قو ں میں اسلحہ کی نو ک پر شہریو ں کو لو ٹنے والے تین رہزنو ں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسرو قہ مو ٹر سا ئیکلیں، نقدی اور اسلحہ بر آ مد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی زین ولد اقبال نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے فقیر آباد پولیس کو بتایا کہ اس سے نامعلو م مسلح رہزنو ں نے ان سے گن پو ائنٹ پر مو با ئل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جس پر پولیس نے کا روائی کر تے ہوئے ملزم فیضان ولد پرویز سکنہ پخہ غلام کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے چھینی گئی رقم 70 ہزار روپے نقد، پانچ عدد موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش چھینے گئے موٹر سائیکل اور موبائل فونز کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی نشاندہی پر متعدد ریسیورز کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناء چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ پیر زکوڑی پل کے قریب دو مشکوک ملزمان کسی واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر چمکنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زرشاد ولد شمشیر اور اسد ولد غلام نبی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مو با ئل فونز اور نقدی بر آمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمو ں کیخلاف مقد ما ت درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کردی ہے۔