صوابی،شاہ سوار کے قتل کا مرکزی ملزم سعادت گرفتار
صوابی (بیورورپورٹ)کالوخان پولیس نے مسمی شاہ سوار کے قتل میں مرکزی ملزم سعادت کو بھی گرفتار کر لیامرکزی ملزم سعادت سکنہ اسماعیلہ نیاپنی ساتھی ملزم شہاب کے ہمراہ تنازعہ مستورات پر مقتول کوباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کرکے بعد میں قتل خطاء کا رنگ دیا تھا، ملزم شہاب کو بھی چند دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر مدعیہ مقدمہ بیوہ مقتول شاہ سوار نے مقامی تھانہ کالوخان پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس کا شوہر مسمی شاہ سوار، ملزم سعادت علی سکنہ اسماعیلہ کی اسلحہ آتشین کی لوڈ ان لوڈ کے دوران غلطی سے فائرنگ کے نتیجے میں لگ کر جانبحق ہوا ہے۔اس سلسلے میں ایس ڈی پی او رزڑ شفیع الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر عجب درانی بمع تفتیشی ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جس کے دوران معلوم ہوا کہ قتل غلطی سے نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چند دن قبل ایس ایچ او کالوخان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہاب ولد لعل زادہ سکنہ اسماعیلہ کو گرفتار کیا تھا جبکہ اب مرکزی ملزم سعادت کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔