صوابی،روز مرہ کے حساب  سے کھلی کچہری کا انعقاد

  صوابی،روز مرہ کے حساب  سے کھلی کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کا پولیس سیلولر فورنزک یونٹ صوابی میں زیر تفتیش یارحسین و شاہ منصور ڈکیتی کیسز کے سلسلے میں تفتیشی و فورنزک ٹیم کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیا دونوں مقدمات میں اب تک کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، مستقبل کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کرکے حکمت عملی ترتیب دی گئی جبکہ مدعیان کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے آج نماز عشاء کے بعد یارحسین و شاہ منصور ڈکیتی کیسز کے حوالے سے پولیس سیلولر فورنزک یونٹ میں تشکیل شدہ تفتیشی و فورنزک ٹیم کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔اس موقع پر۔ایس پی انوسٹی گیشن صوابی، ایس ڈی پی اوز، انچارج ڈی ایس بی، انچارج فورنزک یونٹ اور مدعیان بھی موجود تھے۔میٹنگ کا مقصد زیر تفتیش یارحسین و شاہ منصور ڈکیتی کیسز میں اب تک کی گئی پیش رفت کے حوالے سے مدعیان کو اعتماد میں لینا اور معلومات کا تبادلہ کرکے مستقبل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔ڈی پی او صوابی نے تشکیل شدہ ٹیموں سے ڈکیتی کیس میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور اس سلسلے میں مزید احکامات بھی جاری کئے، اس دوران مدعیان کو پولیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا انہیں باور کرایا گیا کہ صوابی پولیس دونوں مقدمات  ٹریس کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی اور اس سلسلے میں تفتیش کے تمام پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے اور انشاء اللہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔