مسجد،منبر و محراب سب کا مشترکہ مذہبی اثاثہ ہے:جمعیت شیر گڑھ

  مسجد،منبر و محراب سب کا مشترکہ مذہبی اثاثہ ہے:جمعیت شیر گڑھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      شیرگڑھ (نامہ نگار)جے یو آئی شیرگڑھ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شیرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مسجد محراب سب کی مشترکہ مذہبی اثاثہ ہے بہترہے کہ ہم سب اسکی تقدس کا خیال رکھیں۔کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسلامی مملکت پاکستان میں مذہبی اثاثہ جات کی بیحرمتی کرتا پھرے سیاست سیاست ہی رہیتو بہتر ہے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذستہ رات یونین کونسل شیرگڑھ سے جمعیت علما اسلام ف کے نومنتخب کسان کونسلراجمیردادخٹک یوتھ کونسلر کاشف علی خٹک یوتھ کونسلر فوادگل خٹک محمد آیاز اوردیگر نے بائیزی پریس کلب شیرگڑھ کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی تیمرگرہ لوئردیر میں مسجد اور امام مسجد پر حملے پرشدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی مخالف شدیدنعرے بازی کی اور بعد میں شیرگڑھ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتیہوے کہا کہ تیمرگرہ لوئردیر میں مسجد اور امام مسجد پر پی ٹی آیی کے غنڈوں کاحملہ کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ مسجد کی تقدس بحیثیت مسلمان ہم سب پر فرض ہے۔امام مسجدکی ذدوکوب کرنے کی واقعہ پرانہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے واقعہ پر فوری ملک گیر معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقبل میں اسطرح کی واقعات کی روک تھام کانہ صرف مطالبہ کیا بلکہ موجودہ واقعہ میں ملوث شرپسندعناصر کو قرارواقعی سزادینیکا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ ممبرومحراب ہم سب کا مشترکہ مذہبی آثاثہ ہے اور کسی کو بھی اسکی تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگرآئندہ کسی نے اسطرح کی ملعون کوشش کی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔