عدالت کا غیر قانونی تعمیر عمارت کو یوٹیلٹی سہولتیں نہ دینے کا حکم

  عدالت کا غیر قانونی تعمیر عمارت کو یوٹیلٹی سہولتیں نہ دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لیاری میں مدینہ سوئیٹ ہومز کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر رجسٹرار کو مذکورہ عمارت کی دستاویزات رجسٹرڈ نہ کرنے اور یوٹیلٹی اداروں کو پروجیکٹ کو کنکشن نہ دینے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائی کورٹ میں لیاری میں مدینہ سوئیٹ ہومز کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے 25 مارچ کو ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔عدالت نے بلڈر کو مزید تعمیرات سے بھی روک رکھا تھا، مذکورہ پلاٹ پر تعمیرات تقریبا مکمل ہوچکی لیکن ایس بی سی اے نے کمپلیشن پلان جاری نہیں کیا، عدالت نے متعلقہ رجسٹرار کو مذکورہ بلڈنگ سے دستاویزات رجسٹرڈ کرنے سے روک دیا۔عدالت نے یوٹیلیٹی اداروں کو بھی مذکورہ پروجیکٹ کو کنکشن نہ دینے کا حکم دیا، عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی احکام ڈی جی ایس بی سی کو بھی ارسال کیے جائیں۔