ایم کیو ایم فی الحال سندھ کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی،فیصل سبزواری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہاہے کہ ایم کیو ایم فی الحال سندھ کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی اسے سندھ کی گورنر شپ میں دلچسپی ہے۔خصوصی گفتگوکے دوران پوچھے گئے یک سوال پر کہ کیا سندھ میں بلدیات، تعلیم اور صحت کی وزارتوں اور گورنر شپ کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں؟کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا ہے، ہمارے رہنماؤں کی اکثریت چاہتی ہے کہ وفاق اور صوبوں میں وزارتیں نہ لی جائیں بلکہ ایم کیو ایم سے جو وعدے اور معاہدے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے۔سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ ہماری ترجیح اس بات پر ہے کہ ہم سے کیے گئے معاہدے اور وعدے نیک نیتی کے ساتھ پورے کیے جائیں۔