کمشنر شوکت علی یوسفزئی سے پولیس کے اعلیٰ افسران کی الوداعی ملاقات
پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر شوکت علی یوسفزئی سے ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد نے ان کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ تعینات ہونے والے کمشنر شوکت علی یوسفزئی نے بنوں کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے ان کی پیار اور محبت کو سراہا اور کہا کہ بنوں کے عوام انتہائی پرخلوص اور محبت کرنے والے روا یتی پختون لوگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور کمشنر بنوں ڈویژن میں قیام انکی سروس کا یادگار عرصہ ہے۔آر پی او بنوں اور ڈی پی او بنوں کا کہنا تھا کہ تبدیل ہونے والے کمشنر انتہائی خوش اخلاق اور قابل افسر ہیں بنوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی کاوشیں بے مثال ہیں جنہیں سنہرے الفاظ سے یاد کیا جائیگا۔