ناظم جوکھیو قتل کیس:پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے نام خارج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کے منتظم جج کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان جمع کرادیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام خارج کردئیے گئے۔ ناظم قتل کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے مقدمے کا چالان انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کروادیا۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمے سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام خارج کردئیے۔مقدمے میں حیدر، معراج اور نیاز کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔