تحصیل ایڈمنسٹریٹو کی کئی عمارت پر جلد کام شروع ہوگا،ملک شاہ محمد

  تحصیل ایڈمنسٹریٹو کی کئی عمارت پر جلد کام شروع ہوگا،ملک شاہ محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی کوششوں سے تحصیل بکا خیل ضلع بنوں کے لئے منظور شدہ ٹی ایم اے / تحصیل ایڈ منیسٹریٹو بلڈنگ کے قیام کے لئے محکمہ بلدیات حکومت خیبر پختونخوا نے باقاعدہ پی سی ون کی منظوری دیدی جس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائیگا بلڈنگ کے قیام سے وہاں کے لوگوں کا محکمہ بلدیات سے متعلق تمام مسائل حل ہوجائینگے  صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ ضلع بنوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں جسے بہت جلد مکمل کیا جائیگا بنوں کو مثالی ضلع بنائینگے عوام سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت میں جتنے ترقیاتی ہوئے ہیں اس سے پہلے کسی دور میں نہیں ہوئے تھے عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات مہیا کرنا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے.