آئس فروش اور دیگر منشیات فروش گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو شہر کے نواحی علاقہ میں منشیات ڈیلر کو چرس سپلائی کی کوشش کر رہی تھیں، گرفتار ملزمان ریگی، سربند، خزانہ اور انقلاب کی حدود میں آئس اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں جن کا تعلق بھی نواحی علاقوں سے ہے جو مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے سمیت مخصوص گاہک اور ٹوکن کی شکل میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 458 گرام سے آئس اور ساڑھے چھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران گزشتہ روز نواحی علاقوں میں سرگرم مزید6 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو مخصوص گاہک اور ٹوکن کی شکل میں منشیات فروخت کرنے سمیت منشیات ڈیلر کو چرس فراہم کرنے میں ملوث ہیں، کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان میر محمد خان اور مسماۃ (ص)، ایس ایچ او تھانہ ریگی ریاض خان نے ملزم عامر ولد شاہ ضمیر، ایس ایچ ا وتھانہ خزانہ سلیم خان نے ملزم زرشاد ولد عطاء جبکہ ایس ایچ او تھانہ انقلاب عرفان خان نے دو ملزمان اول خان ولد رئیس خان اور انعام ولد سلیم خان کو گرفتار کر لیا ہے جو نواحی علاقوں مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی میں ملوث ہیں، گرفتار خاتون ملزمہ نواحی علاقہ میں منشیات ڈیلر کو چرس سپلائی کی کوشش کر رہی تھیں جس کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 458 گرام آئس اور ساڑھے چھ کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، پولیس نے تمام ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے