کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

  کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نیو آبادی شیل پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا اور 02 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ محمد عرفان اور 17 محمد حبیب شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں انڈس اسپتال سے ایدھی کورنگی سرد خانے منتقل کردی گی ہیں۔دوسرا واقعہ کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے تین ہٹی کٹ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ عمران عارف کے نام سے ہوئی ہے۔