کینسر کیئر فری اسپتال کے لئے فیصل آباد میں فنڈریزنگ کا انعقاد

  کینسر کیئر فری اسپتال کے لئے فیصل آباد میں فنڈریزنگ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) لاہور کے رائیونڈ روڈ پر قائم کینسر کیئر فری اسپتال کے لئے فیصل آباد میں ہیپی لیک پینٹس کی طرف سے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا انعقاد۔ سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وصدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا سمیت مخیر شخصیات نے کینسر اسپتال کے لئے سات ملین روپے کے عطیات دیئے۔ چیئر پرسن ڈاکٹر شہریار کا کہنا تھا چار سال سے کینسر کے مریضوں کا بالکل مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ پچاس ہزار سے زائد مریضوں کی ریڈی ایشن، تینتالیس ہزار کی میموگرافی اور ایک ہزار تین سو خواتین کی بریسٹ کینسر سرجری کی جا چکی ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں کینسر کے مریضوں کا بلامعاوضہ علاج کرنے والے کینسر کیئر اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں ملک کے معروف پینٹ ساز ادارے ہیپی لیک پینٹس کے تعاون سے فیصل آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔