فیصل بینک اور ٹی پی ایل لائف انشورنس کے درمیان معاہدہ 

  فیصل بینک اور ٹی پی ایل لائف انشورنس کے درمیان معاہدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیصل بینک لمیٹڈ اور ٹی پی ایل لائف انشورنس (ونڈو تکافل آپریشنز) نے اس باہمی معاہدے پر دستخط کے ذریعے نہ صرف اپنی موجودہ شراکت داری کو مزید مستحکم کیا ہے بلکہ ساتھ ہی فیصل اسلامی عمل ویمن اکاؤنٹ ہولڈرز کو خواتین کے لیے مخصوص تکافل کوریج متعارف کرائی ہے، جو کہ اس صنعت میں سب سے بہترین پراڈکٹ ہے۔اس پلان کے تحت خواتین کو نہ صرف بڑی اور پیچیدہ بیماریوں کے حوالے سے کوریج ملے گی بلکہ ساتھ ہی مسلسل آمدنی اور ٹی پی ایل لائف موبائل ایپ کے ذریعے لامحدود ہیلتھ کنسلٹیشن تک رسائی نیز لائف اسٹائل آئیٹمز پر کشش رعایت بھی حاصل ہوگی۔اس معاہدے پر فیصل بینک کے صدر اور سی ای او،  یوسف حسین اور ٹی پی ایل کارپ کے گروپ سی ای او  علی جمیل نے دستخط کئے۔اس موقع پر فیصل بینک کے صدر اور سی ای او،  یوسف حسین نے کہا کہ،"فیصل بینک ایک ترقی یافتہ اسلامی بینک ہے جو خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے اور مالی معاملات میں شامل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔عمل اکاؤنٹ ہماری خواتین کسٹمرز کو بہترین خدمات اور مالیاتی سہولیات کی پیشکش کے حوالے سے ایک اور احسن قدم ہے۔ہم کسٹمرز پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ٹی پی ایل لائف کے ساتھ اپنے اس اشتراک کو مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔