ڈیرہ سے وفاقی محتسب کے انوسٹی گیشن آفیسر کے زیرصدارت اجلاس
پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آ فس ڈیرہ اسماعیل خان کے انوسٹیگیشن آفیسر عمران خان نے بدھ کے روز ضلع بنوں میں عوام کے شکایات کے ازالہ کیلئے سول ڈیفنس آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا۔جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کے حوالے سے نادرا کے خلاف لوگوں کی شکایات پر جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔اسی طرح پیسکو واپڈا میں عوامی شکایات کے 25 سے زیادہ کیسوں پر بھی متعلقہ اہلکاروں کو احکامات جاری کئے گئے۔جن میں لوگوں کو انصاف پر مبنی ریلیف مہیا کی گئی اور صارفین کی واپڈا سے متعلق وفاقی محتسب کو کی گئی شکایات نمٹا دیں گئیں۔اس موقع پر پر وفاقی محتسب کے نمائندے انویسٹیگیشن آفیسر عمران خان نے پیسکو حکام پر عملدرآمد کرکیصارفین کو ہر ماہ ڈیٹکشن، اوو ربلنگ اور لیس ایوریج کی مد میں اضافی یونٹس کے بل جو بسا اوقات واپڈا کے مقامی دفاتر میں درست نہیں کیے جاتے اور نہ مجاز پیسکو اتھارٹی ان شکایات کا ازالہ کر پاتی۔ ان کو جملہ ریلیف مہیا کیگء۔ وفاقی محتسب کے نمائندے کی بنوں آمد پر صارفین نے محتسب کو کی جانے والی شکایات کی شنوائی پر خراج تحسین پیش کرکے شکریہ ادا کیا۔