مردان میں رمضان المبارک کے دوران شہر میں دو شفٹوں میں صفائی

  مردان میں رمضان المبارک کے دوران شہر میں دو شفٹوں میں صفائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     مردان (بیورورپورٹ) واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجنیئر امیر خان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے دوران بھی مردان شہر میں دو شفٹوں میں صفائی کی جارہی ہے جبکہ شہریوں کوتین مختلف اوقات میں صاف پانی فراہم کی جاتی ہے۔انہو ں نے مردان شہر کے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور وہاں پر صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے شہریوں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تجاویزبھی لی۔اس موقع منیجر میونسپل سروسز انجنیئر محمد خلیل اکبر بھی انکے ہمراہ تھے۔چیف ایگزیکٹو آفیسرنے متعلقہ حکام کو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے شہر کے مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر دکانداروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان سے اپیل کی کہ دکانوں اور مارکیٹوں سے نکالنے والا کچرا مخصوص اوقات میں کمپنی اہلکاروں کے حوالے کریں تاکہ مردان شہر میں گندگی نہ پھیل سکے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبار ک کے دوران سحری کے فوراً بعد مردان شہر کی صفائی شروع کی جاتی ہے۔شہر کے مختلف پوائنٹس پردوسرے شفٹ میں رات دس بجے تک صفائی کی جاتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت نے واٹر ایکٹ کی منظوری دی ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی ہے جس کے تحت جگہ جگہ پر کچرا پھینکنے،نالیوں میں کچرا ڈالنے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے قانونی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی آگاہی مہم کے لئے سیٹزن لیزان سیل منتخب بلدیاتی نمائندوں،تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلاتے ہیں جس کے دو رس نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی ایل سی ٹیم نے اب تک مردان شہر کے220جامع مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں شہریوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی پیغامات پہنچائے ہیں۔