ملک میں آئین شکنوں کا باب ہمیشہ بند کردیا گیا ہے،سینیٹر یوسف بلوچ

  ملک میں آئین شکنوں کا باب ہمیشہ بند کردیا گیا ہے،سینیٹر یوسف بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر یوسف بلوچ کی جانب سے آئین شکنوں کی بدترین شکست جمہوریت کی کامیابی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی خوشی میں لیاری میں جشن وآتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ترانوں نے سماء باندھ دیا۔اس موقع پر سینیٹر یوسف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین شکنوں کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔آئندہ کسی کو بھی آئین کی خلاف ورزی کی ہمت نہیں ہو گی۔انہوں نے مذید کہاکہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے فکر وفلسفے کی روشنی میں ملک میں پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔اس موقع پر پیپلز یوتھ کراچی کے جنرل سیکرٹری حیدر خان، پیپلز یوتھ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جنرل سیکریٹری فضل بلوچ، پیپلز یوتھ ساؤتھ کے سینئر نائب صدر سمین بلوچ،شاہد حسین، امان اللہ ایوب بلوچ، گل حمید، میر عابد بلوچ، جاوید بلوچ، ماما عزیز، علی نواز بلوچ، سمی رشید ہارون، سٹی ایریاز، ذیلی ونگ، یوتھ ونگ، پی ایس ایف، یو سیز،وارڈز کے عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔