متحدہ اپوزیشن پنجاب میں  کامیابی کیلئے پرامید،نئے  سیٹ اپ پرمشاورت بھی جاری

متحدہ اپوزیشن پنجاب میں  کامیابی کیلئے پرامید،نئے  سیٹ اپ پرمشاورت بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ) وفاق کے بعد پنجاب میں بھی متحدہ اپوزیشن کامیابی کیلئے پرامید ہے اور متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی سربراہی میں ابتدائی فارمولے پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب میں سپیکر شپ کا عہدہ ترین گروپ کو ملنے کا امکان ہے جس کے لیے سعید اکبر نوانی سمیت 2 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو بھی پنجاب میں 2 سے 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 2 پارلیمانی سیکریٹری اور 2 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمن شپ بھی ملنے کا امکان ہے جبکہ سینئر وزیر کا عہدہ بھی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ، مخدم عثمان اور علی حیدر گیلانی ممکنہ وزیروں میں شامل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کے ملک احمد خاں، رانا مشہود، ندیم کامران، عمران نذیر کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری، سلمان رفیق، رانا محمد اقبال کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بیگم ذکیہ شاہ نواز، مجتبیٰ شجاع، جگنو محسن اور دیگر کو بھی وزیر بنایا جا سکتا ہے جبکہ راہ حق پارٹی کو بھی منصب دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور آصف علی زرداری دیں گے۔
پنجاب،سیٹ اپ

مزید :

صفحہ اول -