ڈاکوؤں چوروں کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم 

ڈاکوؤں چوروں کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون، کاروں  و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ کاہنہ میں محمد ارسلان نامی شہری کے گھر میں گھس کر ڈاکوا ہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر1موبائل، 2لاکھ 23ہزار نقدی اور 3تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے، گرین ٹاؤن میں شاہد کے گھر نقب زنی کی واردات کے دوران 50ہزا ر روپے اور گھریلو سامان چوری کر لیا گیا،چوہنگ میں شہزاد سے ڈاکو 50ہزا ر رو پے اور موبائل فون،نو لکھا میں عثما ن سے 1لا کھ 15ہزا ر رو پے اور موبائل فون، شالیمار میں حبیب اللہ سے ڈاکو 55ہزا ر رو پے اور موبائل فون، مناواں میں شہباز سے ڈاکو 25ہزا ر رو پے اور موبائل فون،سبزہ زار میں سمیع سے ڈاکو 55ہزا ر رو پے، مسلم ٹاؤن میں جاوید سے ڈاکو14ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آبا د میں عبد الر حمن سے ڈاکو 5ہزار نقد ی اور 2قیمتی مو با ئل،اسلا م پو ر ہ میں امن اعجا ز سے ڈاکو 44ہزا ر رو پے، ڈیفنس اے میں ملک انس سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 66ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ چو ہنگ، شاہدر ہ سے گاڑیاں، نولکھا، گوالمنڈی، لٹن روڈ، وحدت کالونی اور مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -