لاری اڈہ پولیس کی کارروائی کے دوران 2جھپٹا مار ڈکیت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس کی کارروائی کے دوران دو جھپٹا مار ڈکیت گرفتار کر لیے۔ لاری اڈا پولیس نے قاسم اور راشد کو گرفتار کر کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل اور موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کے مطابق ملزمان فون سننے والیث شہریوں سے جھپٹا مار کر فرار ہو جاتے جبکہ ملزمان گن پوائنٹ پر معصوم شہریوں سے نقدی اور موٹر سائیکل بھی چھینتے تھے دوران تفتتیش ملزمان نے لاری اڈہ شاہدرہ،شیرا کوٹ سمیت مختلف مقامات پر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔