سی سی پی او فیاض احمد دیو کی سینئرپولیس افسران سے الوداعی ملاقات

سی سی پی او فیاض احمد دیو کی سینئرپولیس افسران سے الوداعی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے وفاق میں تبادلے پر گز شتہ روزلاہور پولیس کے سینئر افسران سے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی ملاقات کی۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان،ڈی آئی جی سکیورئی محبوب،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنزمستنصر فیروز، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید،ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ایس پی سکیورٹی،ایس پی سی آئی اے،ایس پی اے وی ایل ایس،ایس پی ڈولفن سکواڈ سمیت آپریشنز،انوسٹی گیشن ونگز اورسکیورٹی ڈویژن کے تمام ایس پیز اورسی سی پی او آفس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔سینئر پولیس افسران نے ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کو تحائف،سوینئیراور گلدستے پیش کئے۔ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے لاہور پولیس کی کمانڈ کے دوران بھرپور تعاون پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں کیش ایوارڈز تقسیم کئے۔

مزید :

علاقائی -