2رکنی چور گینگ گرفتار، 5 موٹر سائیکل،پارٹس، 40ہزار روپے برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ پولیس کی کارروائی، 2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان مشال اور ساغر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکل،پارٹس اور نقدی 40ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔