چونیاں کے نواح میں کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی زخمی
قصور(بیورورپورٹ)چونیاں کے نواح میں کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق الہ آباد کا رہائشی محمد علی اپنی بیوی ثمینہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دربار شیخ علم دین کے نزدیک جا رہا تھا کہ تیز رفتار کیر ی ڈبہ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔
پولیس مصروف کارروائی ہے۔