قصور،ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری نقدی،قیمتی سامان سے محروم

قصور،ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری نقدی،قیمتی سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور(بیورورپورٹ)ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز طلائی زیورات اور موٹرسائیکلیں وغیرہ چھین لیں۔تفصیلات کے مطابق عید گاہ کھڈیاں آٹھ ڈاکوؤں نے ہدایت بھٹی کے گھر میں د اخل ہو کر پچاس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا،کھڈیاں چک 41کا رہائشی سلیم مئیو موٹرسائیکل پرلوریاں والا کھوہ سرائے مغل کے نزدیک اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک کر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون موٹرسائیکل چھین لی،شہزاد گرین سٹی الہ آبادسے نامعلوم چوروں نے زین العابدین کے گھر میں د اخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا، نور پو ر سے نامعلوم چور محمد یحییٰ کی موٹرسائیکل،پیرو والا سے شہباز احمد کی موٹرسائیکل،بھسر پورہ سے جمیل احمد کی موٹرسائیکل،سردا ر شیخ علم دین سٹی چو نیاں سے نامعلوم چور زاہد حسین کی موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے،پولیس مصرو ف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -