مریدکے، مضر صحت مشروبات، کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری
مریدکے(نامہ نگار)تحصیل انتظامیہ و فوڈ اتھارٹی کی لاپرواہی اور غفلت۔ماہ رمضان کا تقدس بھی برقرار نہ رہا۔سرعام جی ٹی روڈ اور بازاروں میں کھلے عام ہوٹل انتظامیہ کیلئے ایک سوالیہ نشان؟ مضر صحت مشروبات اور روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری۔ جو بچوں میں ہیضہ سمیت گلا اور کھانسی جیسی بیماریوں کا موجب بن رہے ہیں۔شہریوں کا چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ادوار میں ماہ رمضان المبارک کے دوران اگر کوئی کھانے پینے والی اشیا کی دکان یا ہوٹل وغیرہ کھلا ہوتا تھا۔
تو مقامی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کے افسران روزہ خوروں کو موقع ہر جرمانے کرتے اور دکانداروں کو بھاری جرمانے کیعلاوہ قید و بند کی صوبتیں بھی برداشت کرنا پڑتی تھیں صرف وہ حضرات بچ جاتیجو کسی بڑے ہسپتال۔ریلوے اسٹیشن یا کسی بس سٹینڈ کے قریب واقع ہوتے مگر اب تو ہر کوئی بغیر کسی انتظامی اجازت یا پرمٹ کے جی ٹی روڈ کے ہوٹلز ہوں یا مریدکے کے بازار سبھی ایک قنات لگا کر روزی خوروں کو نشاندھی کرتے ہیں اور بغیر کسی خوف و خطر انتہائی مہنگی کھانے پینے والی اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔ماہ رمضان کا پہلا عشرہ ان لوگوں نے ٹینٹ یا قنات وغیرہ لگا کر دکانداری کی ہے لیکن اب انتظامیہ کی سرد مہری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دکاندار بلاجھجک کھلے عام کھانے پینے والی اشیاء کے سٹال سجا کے بیٹھ گئے ہیں۔عوامی سیاسی اور مذہبی حلقوں میں اس بابت تشویش پائی جاتی ہے کہ جس انتظامیہ کا ماہ مقدس میں یہ کنٹرول ہے وہ آئندہ صارفین کیلئے کیا انتظامات کرے گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب اور حکام بالا سے مریدکے تحصیل کے باسیوں کا پرزوع مطالبہ ہے کہ ایسے بیلگام اور ماہ مقدس میں کسی بھی چیز کا خیال نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف انتظامیہ خصوصی کاروائی کرے اور ان کے ہوٹلز و دکانیں بھی سیل کریں تاکہ ماہ رمضان المبارک کا احترام باقی رہ جائے