عمران خان کی زندگی کو خطرہ، عالمی طاقیتں جان لے سکتی ہیں: شیخ رشید 

عمران خان کی زندگی کو خطرہ، عالمی طاقیتں جان لے سکتی ہیں: شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی ا ین پی)  سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عالمی  طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں،عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور اسے جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں،جیلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اللہ کرے عمران خان کی جان سلامت رہے،جب تک عمران خان ٹکا ہوا ہے میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، پشاور  کے  لوگوں کا عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے پر مشکور ہوں،منحرف  کس منہ سے سیاست کریں گے،وہ نسلی اور اصلی نہیں ہوتا جو برے وقت میں ساتھ چھوڑ جائے۔بدھ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد  نے کہا کہ اب اس ملک میں ڈالروں کی بارش ہوگی،لوگ ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے،انہوں نے اتوار کو میرے دفتر سے فائلیں اٹھائیں،جس دن ان پر فرد جرم عائد ہونی تھی اسی دن انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا،وہ دعوے کررہے ہیں کہ ہمارے ووٹوں سے حکومت بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بوٹ پالش کرنے والے نے کارروائی ڈالی اب بھی دوبارہ بوٹ پالش کرنے والے نے کارروائی ڈالی،پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،عزت وہ نہیں ہوتی جو وزارت عظمیٰ میں رہنے سے ملے،میں سولہ دفعہ وزیر رہا،مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے حلقے کے لوگوں نے مجھے ٹھیک کرنے پر سراہا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پشاور  کے  لوگوں کا عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے پر مشکور ہوں،عمران خان کراچی کے جلسے میں بھی شریک ہوں گے،عمران خان گردن اٹھا کر آنکھ میں آنکھ ڈال کرباتیں کرتا تھا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دی ایکشن ظاہر کیا،جو منحرف ہوئے ہیں وہ کس منہ سے سیاست کریں گے،وہ نسلی اور اصلی نہیں ہوتا جو برے وقت میں ساتھ چھوڑ جائے۔صحافیوں سے سوالات پر جوابات دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خدا کو گواہ بنا کر کہنا چاہتا ہوں کہ جب تک وزیرداخلہ رہا کوئی مسنگ پرسن نہیں ہیں،آپ پشاور والے میرے بھائی ہیں،جن کے ساتھ مسنگ پرسن کے معاملہ ہے وہ ان کے ساتھ ہیں بیٹھے ہیں،روزوں کے دنوں میں قسم اٹھا کے کہتا ہوں کہ کسی کو نہیں اٹھایا اور نہ ہی وہ مسنگ پرسن بنا،میں 15جون کی تاریخ دیتا ہوں،چار جون کو عید ہے،لوگ اس وقت روزوں اور تراویحیوں میں مصروف ہیں،عمران خان اسلام آباد کی کال دے گا،عالمی  طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں،عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور اسے جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں،جیلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اللہ کرے عمران خان کی جان سلامت رہے،جب تک عمران خان ٹکا ہوا ہے میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں، میں پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہوں،عارضی بھان متی کا کنبہ اور گینگ آف 4جب ٹی وی پر آتاہے تو لوگ چینل بدل لیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -