دبئی سے بھکاری گرفتار، قبضے سے کتنی رقم ملی ؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

دبئی سے بھکاری گرفتار، قبضے سے کتنی رقم ملی ؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ ...
دبئی سے بھکاری گرفتار، قبضے سے کتنی رقم ملی ؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی میں پولیس نے ایک بھکاری کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے 10 ہزار 890 ڈالر کی بھاری رقم برآمد ہوئی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بھکاریوں کا ٹولہ دبئی میں سرگرم ہو جاتا ہے اور عوامی مقامات پر لوگوں کو تنگ کرتا ہے۔ انسداد بھکاری مہم کے دوران دبئی پولیس نے ایک بہروپیے کو حراست میں لیا جو شہریوں کو دھوکہ دے کر ہمدردی سمیٹتا اور بھیک لیتا تھا۔
بھکاری کے قبضے سے ڈالرز، درہم اور دیگر کرنسیاں برآمد ہوئیں جن کی مجموعی مالیت 10 ہزار 890 ڈالر بنتی ہے، بھکاری غیر ملکی شہری ہے جسے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ پولیس نے بھکاری اور اس سے برآمد ہونے والی رقم کی تصویر شائع کی ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید :

قومی -