سرکاری اداروں کے بعد بنکوں کی چھٹی ختم، اوقات کار بھی تبدیل

سرکاری اداروں کے بعد بنکوں کی چھٹی ختم، اوقات کار بھی تبدیل
سرکاری اداروں کے بعد بنکوں کی چھٹی ختم، اوقات کار بھی تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاق میں ہفتے کی چھٹی ختم ہونے کے بعد بینکوں میں بھی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ، اوقات کار بھی تبدیل، اب بینک ہفتے میں 6روز بنک کھلیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بنکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بنکاری ہو گی جبکہ جمعہ کوصبح 8 سے دوپیر12 بجے تک بنک کھلیں گے۔ فی الحال یہ اوقات رمضان المبارک کے لئے ہیں۔ سٹیٹ بنک نے سرکلر جاری کر دیا۔
 یادرہے کہ رمضان المبارک میں بنکوں کے اوقات کار 5روز کے لئے 10 سے ڈیڑھ بجے تک تھے جبکہ ہفتہ اور اتوار 2 چھٹیاں تھیں۔

مزید :

قومی -