لاہور جلسے کی تیاریاں ، پی ٹی آئی پنجاب کی ایڈوائزری باڈی کا اجلاس طلب

لاہور جلسے کی تیاریاں ، پی ٹی آئی پنجاب کی ایڈوائزری باڈی کا اجلاس طلب
لاہور جلسے کی تیاریاں ، پی ٹی آئی پنجاب کی ایڈوائزری باڈی کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور جلسے کی تیاریوں  کے لئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے پنجاب کی ایڈوائزری باڈی کا اجلاس طلب کرلیا ۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق   پنجاب کے 6 ڈویژنز کے تنظیمی صدور اور جنرل سیکرٹریز کو اجلاس میں مدعو  کیا گیا ہے ،  لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،  اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مینار پاکستان جلسے کےحوالےسےحکمت عملی بھی طےکی جائےگی۔

خیال رہے کہ  تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ 2مرتبہ تبدیل  کی گئی ہے ،  تحریک انصاف نے  پہلے  23 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا ، پھر یوم حضرت علیؓ کے باعث  جلسے کی تاریخ تبدیل کر کے 24 اپریل کر دی گئی تھی ۔ 

بعد ازاں  مرکزی رہنما شفقت محمود نے  ٹویٹر پر کہا کہ  لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ اب 21 اپریل کو ہو گا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔