وفاقی ٹیکس محتسب نے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس کٹوتی کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا

وفاقی ٹیکس محتسب نے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس کٹوتی کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ...
وفاقی ٹیکس محتسب نے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس کٹوتی کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ والے ملازمین کا ٹیکس نہ کاٹنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ 6 لاکھ سے زائد سالانہ آمدنی والے ملازمت پیشہ افراد کو انکم ٹیکس کٹوتی میں شمار نہ کیا جائے۔وفاقی ٹیکس محتسب کے ایڈوائزر انکم ٹیکس ماجد قریشی نے پریس کانفرنس میں ٹیکس محتسب آفس کی کارکردگی اور اٹھائے جانیوالے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے گاڑیوں کی ڈلیوری میں 60 روز تاخیر پر صارفین کو کائبور پلس 3فیصد کی ادائیگی کی ہدایات پر عملدرآمد کیلیے انجیئنرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کوعملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کے ایڈوائزر نے بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے کم آمدن ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی روکنے کی بھی ہدایت کردی ہے ،علاوہ ازیں 30جون 2021سے قبل ایک ہزار سی سی تک بک کرائی گئی ایسی گاڑیاں جن کی ڈلیوری یکم جولائی کے بعد ہوئی ان صارفین کو سیلز ٹیکس 17فیصد کے بجائے ساڑھے 12فیصد چارج کرنے کی ہدایت کی کیونکہ رواں بجٹ میں سیلز ٹیکس کم کر کے ساڑھے 12فیصد کر دیا گیا تھا۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ مینوئل ٹیکس نوٹسز کا اجرا نہ کیا جائے اور اس کو سسٹم بیس بنایا جائے ، ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ 45روز میں سسٹم ڈویلپ کیا جائے اور کسی طرح کا کوئی مینوئل نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -