وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی 5وزرا برطرف کر دیئے 

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی 5وزرا برطرف کر دیئے 
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی 5وزرا برطرف کر دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرا عظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے 5وزرابرطرف کر دیئے ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق برطرف ہونے والوں میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس، عبدالماجدخان ، علی شان سونی شامل ہیں ، ان کے علاوہ خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم کو بھی برطرف کیا گیا ہے ۔وزرا کو مس کنڈیکٹ ، بدعنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی جس کے بعد عبدالقیوم نیازی نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی ، عمران خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو استعفیٰ دینے سے روک دیا تھا اور اب انہوں نے اپنے ہی 5وزرا کو برطرف کر دیا ہے ۔

مزید :

قومی -