شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مسلم لیگ (ن) امارات کی مبارکباد

شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مسلم لیگ (ن) امارات کی مبارکباد
شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مسلم لیگ (ن) امارات کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

د بئی (طاہر منیر طاہر سے) محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر  مسلم لیگ( ن )متحدہ عرب امارات کے عہدیداران غلام مصطفیٰ مغل ، فرزانہ کوثر ، محمد غوث  قادری ، چودھری ظفر اقبال، عبدالمجید مغل ، خواجہ عبدالوحید پال، محمد جمیل بنگیال ، ملک دوست محمّد اعوان ، راجہ عابد حسین ، شہزاد ملک، محمد شہزاد بٹ ، عامر سہیل گھمن ، جان قادر ، چودھری عبدالغفار ، چودھری شہباز غفار ، راجہ ابو بکر آفندی ، رانا محمد نعیم ، راجہ ظہیر سملالوی ، راؤ اکبر ساقی ، چودھری عبدالرازق گجر ، طاہر بھنڈر ، حاجی محمد نواز اور میاں غلام محی الدین کے علاوہ امارات میں مقیم تمام لیگی کارکنوں نے انہیں دلی مبارکباد دی ہے -

متذکرہ لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  شہباز شریف سےاندرون  اور بیرون ملک پاکستانیوں کو بے شمار توقعات وابستہ ہیں- امید ہے کہ  شہباز شریف اپنی بہترین قائدانہ اور ایڈمنسٹریٹو صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندرون ملک لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مہنگائی پر قابوپائیں گے تا کہ عام آدمی کو فائدہ مل سکے- امارات میں مقیم پاکستانیوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کم از کم ایک موبائل فون ٹیکس فری لانے کی اجازت دی جائے- یہ جائز مطالبہ پورا ہونے پر پوری دنیا میں مقیم تمام  پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا -